ابنا: وزيراعظم نوري المالکي نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ عراق ميں موجود امريکي فوجيوں کو دونوں ملکوں کے درميان طے شدہ معاہدے کے مطابق رواں سال کے آخرتک چلے جانا چاہيے- انہوں نے يہ بات کھل کر کہي کہ امريکہ کو عراق ميں مستقل فوجي اڈے قائم کرنے کا بھي کوئي حق حاصل نہيں ہے- عراق اور امريکہ کے درميان طے پانے والے سيکورٹي معاہدے کے مطابق رواں سال کے اختتام تک عراق سے امريکي فوجيوں کا انخلا مکمل ہوجانا چاہيے-
واضح رہے کہ امريکہ مختلف بہانوں سے عراق ميں اپنے فوجيوں کےقيام کي مدت ميں اضافے کي غرض سے حکومت عراق پر دباؤ ڈال رہا ہے-
..............
/169